0
Sunday 19 Oct 2014 13:37

رحیم یارخان کے8 مزدور بلوچستان میں شناخت کے بعد قتل

رحیم یارخان کے8 مزدور بلوچستان میں شناخت کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان کے 8 مزدور بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں شناخت کر کے مارڈالے گئے۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں آٹھ مزدوروں کا لرزہ خیز قتل تین مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا۔ان تمام مزدوروں کو گذشتہ روز اغوا کیا گيا تھا۔ مارے گئے تمام افراد سیلاب کے لٹے پھٹے متاثرین تھےجو نئے سرے سے زندگی شروع کرنے کے لیے کام روزگار کی تلاش میں نکلے۔ رزق کی تلاش انہيں لسبیلہ لے گئی جہاں انہیں اغوا کرکے قتل کردیاگیا۔ ڈی پی او لسبیلہ کا کہنا ہےکہ مارے گئے تمام مزدوروں کاتعلق رحیم یارخان سے تھا ، جبکہ اغوا کاروں نے دو افراد کو رہا کردیا، جبکہ ایک زخمی جان بچاکر پولیس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگيا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد پولٹری فارم میں کام کرتے تھے، تاہم ابھی تک ان مزدوروں کے اغوا اور قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 415370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش