0
Friday 24 Oct 2014 21:51
روس کو تنہا کرنیکی امریکی کوششیں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونگی

کسی بھی ملک کی خود مختاری میں مداخلت نہیں کر رہے، دنیا کے عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ ہے، پیوٹن

کسی بھی ملک کی خود مختاری میں مداخلت نہیں کر رہے، دنیا کے عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ ہے، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا میں موجودہ عدم استحکام امریکہ کی وجہ سے ہے، جو دوسرے ممالک پر اپنے احکامات اور مرضی نافذ کرنا چاہتا ہے۔ ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرائن کے بحران کے بعد امریکہ، روس کو دنیا کے لئے خطرے کے طور پر پیش کرکے اپنے اتحادیوں کو اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ وہ روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ سوچی میں جمعہ کو سیاسی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عراق، لیبیا، اور شام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان ممالک میں اپنی ہی پالیسیوں کے نتائج سے لڑنے میں مصروف ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کسی لیکن یوکرائن کے واقعات کا ذمہ دار مغرب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو پر مجوزہ پابندیوں کا مقصد روس کو تنہا کرنا ہے لیکن یہ کوشش کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ یوکرائن کے بحران کے بعد روس اور مغرب کے تعلقات سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے خراب ترین سطح پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش