0
Thursday 30 Oct 2014 16:03
بلوچستان میں تخریب کاری کی بڑی سازش ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، میر سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور ہمیں فخر ہے کہ ایف سی نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بلوچستان میں جنگجو تنظیم داعش کا کوئی وجود ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" اور افغانستان کے خفیہ ادارے بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں۔ ڈی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر کا کہنا تھا کہ ایف سی نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گلستان کے جنرل ایریا میں کارروائی کی۔ جس میں 4 ہزار کلو گرام دھماکo خیز مواد برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک مشتبہ افغان باشندے اور ایک گاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ گاڑی سے کلاشنکوف، دستی بم اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ڈی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ گلستان میں کارروائی کے دوران 18 خودکش جیکٹس، 100 سے زائد راکٹ لانچرز، بم بنانے والے آلات اور درجنوں واکی ٹاکی بھی بھی قبضے میں لئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازاں کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کارروائیاں ناکام بنادی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ کارروائی میں ایف سی کے ساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیزمواد، گولہ بارود، اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ و گولہ بارود میں 25 مارٹر گولے، 100سے زائد میزائل، راکٹ لانچرز اور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 18خودکش جیکٹس اور 107 راکٹ گولے اور تقریباً 2ٹن دھماکہ خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 417270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش