0
Sunday 2 Nov 2014 14:07

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی کاروائی کرنی ہوگی، پاکستان سنی تحریک

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی کاروائی کرنی ہوگی، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ باطل اور ظالم کے آگے سر نہ جھکانا حسینیت ہے، قائد تحریک شہید محمد سلیم قادری نے اپنی جان دے دی لیکن باطل کے آگے نہیں جھکے، سکھر انتظامیہ نے اہلسنت کو محرم الحرام کے اجلاسوں میں نہ بلاکر زیادتی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین نے یزید کے سامنے سر نہ جھکا کر قیامت تک اپنے نانا ﷺ کے دین کو قائم رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک شہید محمد سلیم قادری نے اپنی جانیں تو دے دی لیکن باطل ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا، یہی مشن سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے نام نہام کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی کاروائی کرنی ہوگی۔، سکھر انتظامیہ نے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاسوں میں اہلسنت کی تنظیموں کو نہ بلاکر بہت بڑی زیادتی کی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس دوران بزرگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس میں اقبال میمن، غلام حیدر، اقبال راجپوت شامل ہیں ضلعی سکھر میں رضوان قادری، خان محمد مغیری، کاشف قادری، عاشق علی، شاہ بیگ، امجد قادری، ولی عباس، اویس قادری موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 417724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش