0
Monday 3 Nov 2014 17:57

9 محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں ماتمی جلوس اور مجالس عزا

9 محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں ماتمی جلوس اور مجالس عزا
اسلام ٹائمز۔ میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں اور مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں، جن میں ذاکرین اورعلمائے دین میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات خاص طور پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے 6 ماہ کے صاحبزادے علی اصغر اور ان کے قافلے میں شامل دیگر بچوں کی پیاس اور ان کے استقامت کو بیان کر رہے ہیں۔ سرگودہا، جھنگ، ملتان، خوشاب، فیصل آباد سمیت صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ لاہورمیں 9 محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات جین مندر پراختتام پذیر ہو گا۔ واضح رہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر کے بعد شہر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ جلوس کے راستوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں مرکزی ماتمی جلوس سیکٹر جی سکس میں واقع امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں ہوتا ہوا دوبارہ اسی مقام پر اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ جلوس کے ہمراہ موبائل فون اور دیگر مواصلاتی رابطوں میں تعطل پیدا کرنے والے 4 خصوصی موبائل جیمرز بھی ہیں، اس کے علاوہ جلوس کے راستوں میں آنے والی مساجد سے اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 417861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش