0
Monday 3 Nov 2014 20:29
سندھ حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے اور انہیں گرفتار کرکے منظر عام پر لائے

عرب حکمران امریکی ایماء پر تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کو مضبوط کر رہے ہیں، آئی ایس او کراچی

سعودی حکومت آیت اللہ النمر کو پھانسی دیکر استعماری قوتوں کو مضبوط کر رہی ہے
عرب حکمران امریکی ایماء پر تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کو مضبوط کر رہے ہیں، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت عزادارانِ امام حسین مظلومؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا انتظام مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے کیا گیا، جہاں عزادارانِ امام مظلومؑ نے حجۃ السلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین دورانِ مرکزی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنماء محمد حسن نے کہا کہ سید شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے 60 ہجری میں یزید ملعون کی بیعت سے انکار کرکے دنیا میں آنے والے ہر یزید سے روشناس کروا دیا تھا، آج پھر پیروانِ یزید عراق، فلسطین،بحرین، شام، کشمیر و پاکستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلمانان عالم کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر رہے ہیں اور مسلمان ممالک ان مظالم کو ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ عرب حکمران امریکی و اسرائیلی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اس تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کو مضبوط کر رہے ہیں۔

محمد حسن نے نے کہا کہ امریکی غلام سعودی حکومت آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی دیکر خطے میں عالمی استعماری قوتوں کو مضبوط کر رہی ہے۔ محمد حسن نے کہا کہ عراق، شام، پاکستان سمیت دنیا بھر میں عرب حکمران سعودی حکومت کی سربراہی میں امریکی ایماء پر تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کو مضبوط کر رہے ہیں، پاکستان میں موجود تکفیری ٹولہ بھی سعودی امریکی ایماءپر دہشتگردی اور بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور پاکستان میں اقتدار پر قابض سعودی نواز نام نہاد شریف برادران، لیگی حکومت اور انکے حواری اسی تکفیری دہشتگرد ٹولے کیسرپرستی کر رہے ہیں۔ رہنماء آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی سعودی امریکی ایماء پر نواز حکومت نے عزادارانِ امام حسین مظلوم کے خلاف متعصبانہ کارروائیاں شروع کر دیں، راولپنڈی میں بے گناہ شیعہ طلبہ و دیگر مومنین کو گرفتار کرکے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے، اگر ان بے گناہ شعیہ جوانوں کو رہا نہیں کیا گیا تو کراچی سے پاراچنار تک شیعیان حیدر کرار پاکستان کی ہر شاہراہ پر نکل کر احتجاج کرینگے اور یہ تب تک جاری رہیگا جب تک ان بے گناہوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ طلباء و مومینن کو رہا نہیں کیا گیا احتجاجی تحریک نواز حکومت کو بہا لے جائیگی۔

رہنماء آئی ایس او کراچی نے کہا کہ 3 محرم سے پھر کراچی میں ہونے والی دہشتگردی، بم دھماکے سندھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، 2009ء میں سانحہ عاشورا کراچی سے قبل بھی ایسے ہی دھماکے ہوئے تھے، لہٰذا ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے اور ان حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش مکمل کے اور اس کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے علاوہ تمام علاقائی جلوسوں کیلئے بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امام حسین مظلومؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے مغربی و عربی حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نزرِ آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 417891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش