0
Monday 3 Nov 2014 23:37

گھوٹکی میں دسویں محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت، ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ

گھوٹکی میں دسویں محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت، ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع ضلع گھوٹکی میں دسویں محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں، ضلع بھر میں 83 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، جس میں گیارہ ماتمی جلوس حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ 95 مجالس ہونگی، ضلع بھر میں تمام ایس ایچ اوز تمام ڈی ایس پیز گشت کریں گے جبکہ تین ہزار پولیس جوان اور افسر فرائض انجام دیں گے جبکہ 200 رینجرز کے جوان بھی پولیس کا ساتھ دیں گے 100 کمانڈوز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ماتمی جلوسوں کی ہر طرح حفاظتی اور نگرانی کی جائیگی اور کسی بھی مشتبہ شخص کے خلاف بروقت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش