0
Tuesday 4 Nov 2014 07:34

ملک بھر میں یوم عاشور پر سیکیورٹی سخت کردی گئی، پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے تعینات

ملک بھر میں یوم عاشور پر سیکیورٹی سخت کردی گئی، پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے تعینات
اسلام ٹائمز۔ آج یوم عاشور پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ ملک بھر کے حساس علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، یوم عاشور پر ملک بھر میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی اور دیگر شہروں میں فوجی دستے اسٹینڈ بائی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے مطابق یوم عاشور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 12 ہیلی کاپٹرز دستیاب ہوں گے جبکہ وزارت داخلہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ سندھ کے 10 اضلاع بشمول کراچی، سکھر، حیدرآباد، خیرپور اور سانگھڑ میں آج 10 محرم کو بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں آج بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ اسلام آباد میں آج اور کل 11 محرم کو بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی رہے گی۔

کراچی سمیت پورے سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 8 اضلاع میں آج بھی دن بھر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صبح 6 سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی تاہم ضرورت محسوس ہونے پر دورانیہ بڑھایا جاسکتا ہے۔ بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ کے مطابق بلوچستان کے حساس اضلاع کوئٹہ، بولان، مستونگ، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، لورلاائی اور ژوب میں آج موبائل سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بند رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 417938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش