0
Thursday 6 Nov 2014 17:04

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قبلہ اول مسجد اقصٰی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی بیدردی سے دھجیاں اڑائی ہیں، اقوام عالم کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ صاحبزادہ زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ او آئی سی اور عرب لیگ کی مذکورہ واقعہ پر خاموشی سوالیہ نشان ہے؟ اسرائیل بار بار عالمی قوانین کو سبوتاژ کر رہا ہے مگر افسوس کوئی اسے لگام دینے والا نہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں پر اسرائیلی فوج وحشیانہ درندگی اور انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے، اس پر انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، آخر فلسطینی عوام کا کیا قصور ہے؟ کہ ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف عالمی ضمیر بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان قبلہ اول مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اور نمازیوں پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عالمی ضمیر کو بیدار کرے، او آئی سی اور عرب لیگ کے فورم کو متحرک کیا جائے اور اسرائیل کے مسلم کش اقدامات کے خلاف یو این او میں صدائے حق بلند کی جائے۔ صاحبزادہ زبیر نے مسلم حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اگر وہ اسی طرح خواب خرگوش کی نیند سوتے رہے تو یاد رکھیں کہ ان کا اقتدار بھی قائم نہیں رہ سکے گا، امریکی شہ پر اسی طرح استعماری قوتیں مسلمانوں پر شب خون مارتی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 418233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش