0
Tuesday 11 Nov 2014 11:10

پشاور، چارسدہ روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

پشاور، چارسدہ روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق شرپسندوں نے چارسدہ روڈ پر ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا تھا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم پانچ کلو گرام وزنی تھا، جو گھی کے کنستر میں رکھا گیا تھا۔ بم ناکارہ بناکر دہشتگردی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 418951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش