0
Wednesday 12 Nov 2014 21:54

مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دیدیا

مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ کیبنٹ ڈویژن کو بھی بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے استعفے کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے بھی مشاورت کی تھی، جب کہ ان کا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھی موصول ہو گیا ہے، جسے وزیراعظم نوازشریف اپنی وطن واپسی کے بعد منظور کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری ذات بڑی نہیں، بلکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ضروری ہے، جسے ہم نے ملک کے کونے کونے میں پھیلا دیا ہے، جس سے ملک کے لاکھوں طلبا کو فائدہ ہو رہا ہے، اس لیے میری وجہ سے اس پروگرام کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ مزید کام کرنا ہے اور میں ان کی سربراہی میں اسی عزم کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔ واضح رہے کہ لاہو ہائی کورٹ میں مریم نواز کی بطور چیرپرسن وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے خلاف دراخواست دائر کی گئی تھی، جس میں عدالت نے ان کی تقرری سے متعلق جمعہ تک فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب