0
Wednesday 12 Nov 2014 21:21

استعفیٰ کا مطالبہ ٹھیک لیکن کنپٹی پر پستول رکھنا درست نہیں، اسفندیار ولی

استعفیٰ کا مطالبہ ٹھیک لیکن کنپٹی پر پستول رکھنا درست نہیں، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کہتے ہیں کہ استعفیٰ کا مطالبہ ٹھیک لیکن کنپٹی پر پستول رکھنا درست نہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حالت نزع میں ہے، عمران خان آئی ایس آئی اور ایم آئی کو بھی متنازع بنانا چاہتے ہیں، تحفظات کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کیلئے طارق پرویز کا نام دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو آئی ڈی پیز نظر آرہے ہیں نہ صوبائی کو، خواتین آئی پی ڈیز کو قطاروں میں کھڑا کیا گیا، اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو پورا کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کیلئے طارق پرویز کا نام دیا، استعفیٰ کا مطالبہ ٹھیک ہے، کنپٹی پر پستول رکھنا درست نہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو شہید نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی جماعت حالت نزع میں ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی گئی تو الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اسفند یار ولی نے پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئی ایس آئی اور ایم آئی کو بھی متنازع بنانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش