0
Thursday 13 Nov 2014 18:27

رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع سے مشکوک شخص گرفتار

رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع سے مشکوک شخص گرفتار
اسلام ٹائمز۔ رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں اجتماع کے پنڈال کے قریب سے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں  لے کر رائے ونڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص اجتماع کی ریکی کر کے کسی کو موبائل فون پر اطلاع دے رہا تھا تو ٹریفک وارڈن نے اسے دبوچ لیا۔ مشکوک شخص اپنی کوئی قابل یقین شناخت کرانے سے بھی قاصر رہا جس پر وارڈنز نے مشکوک شخص کو رائے ونڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 419363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش