0
Friday 14 Nov 2014 01:39

علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے

علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری گلگت میں کل مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز جمعہ خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر گلگت شہر کے یونٹس کے دورہ جات کے دوران ہنزہ نگر کا بھی خصوصی دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 419440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش