0
Monday 17 Nov 2014 21:56

ملکی ترقی کیلئے یکساں نظام تعلیم ضروری ہے، تہور حیدری

ملکی ترقی کیلئے یکساں نظام تعلیم ضروری ہے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث نوجوان تعلیم کی کمی کی بنیاد پر دور ہیں، طلباء معاشرہ کا وہ حصہ ہیں اگر یہ اصلاح پا جائیں تو ایک ملک اصلاح پا جاتا ہے، اگر معاملہ اس کے برعکس ہو جائے تو ملک تباہی کے راستے پر گامزن ہو گا، طلباء کسی بھی ملک و ملت کا عظیم سرمایہ اور بہترین مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں قوم کے متفکر دماغ کی تشکیل کرتے ہیں، افراد معاشرہ تشکیل دیتے ہیں جبکہ پڑھا لکھا معاشرہ ملک کی ترقی کا باعث بنتا ہے، تعلیم کا مقصد صرف ایک سند کا حاصل کرنا نہیں بلکہ معاشرہ کیلئے بہترین اور مفید شہری ثابت ہونا بھی ہے، جس معاشرہ یا ملک کا نوجوان طبقہ جتنا پڑھا لکھا ہو گا وہ ملک اتنا ہی پرامن، مستحکم اور خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تعلیم فریضہ الہٰی سمجھتے ہوئے انجام دینی چاہیئے تاکہ تجارت، تعلیمی اداروں میں قبضہ گروپ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے تاکہ تعلیمی اداروں کو امن کو گہوارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم کو متعارف کروانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 420043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش