0
Tuesday 18 Nov 2014 10:56

پاراچنار میں سکول وین کے قریب دھماکے میں ڈرائیورسمیت ایک طالبعلم جاں بحق

پاراچنار میں سکول وین کے قریب دھماکے میں ڈرائیورسمیت ایک طالبعلم جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سکول وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت ایک کمسن طالبعلم جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار کے علاقے نستی کوٹ میں سکول وین کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب بچے سکول جانے کی تیاری کر رہے تھے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں وین ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 بچے زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکے کے وقت متاثرہ سکول وین میں 6 بچے سوار تھے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ پر موجود افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا وین ڈرائیور اور طالبعلم باپ بیٹا تھے اور زخمیوں میں شامل ایک بچی بھی جاں بحق ڈرائیور کی بیٹی تھی۔
خبر کا کوڈ : 420096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش