0
Thursday 20 Nov 2014 20:05

عمران خان کو جلسے سے روکنا حکومت کی بڑی سیاسی غلطی ہو گی، معصوم نقوی

عمران خان کو جلسے سے روکنا حکومت کی بڑی سیاسی غلطی ہو گی، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ مولا جٹ نہ بنیں، تحریک انصاف کو جلسے سے روکنا مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی غلطی ہو گی، ریاستی جبر سے حکومت ہی کو نقصان ہو گا۔ جے یو پی پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا ہر دور حکومت میں مخالفتیں مول لے کر اپنے لئے مشکلات پیدا کرنا وطیرہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون فوج سے بنا سکی ہے اور نہ ہی سیاسی جماعتوں سے برتاو کا اسے طریقہ آیا ہے۔ لیگی قیادت پیسوں میں سوچتی اور آمرانہ انداز سے ڈیل کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے دھرنا بحران سے تو آصف علی زرداری سے مشورہ لے کر جان چھڑا لی ہے۔ انہیں سیاسی استحکام کا درس بھی اپنے سیاسی گرو زرداری سے لینا چاہیے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ پہلے ہی نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین سڑکوں پر ہیں، سانحہ ماڈل ٹاون پر تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان عوامی تحریک مسترد کر کے احتجاج کر رہی ہے اور عمران خان جلسے کر رہے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 420583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش