0
Sunday 23 Nov 2014 00:01

اسرائیلی وزیر خارجہ کے قتل کا مبینہ منصوبہ، 4 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی وزیر خارجہ کے قتل کا مبینہ منصوبہ، 4 فلسطینی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے صہیونی وزیر خارجہ لائبرمین کو راکٹ حملے کے ذریعے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 4 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی شین بیت نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے فلسطینی نوجوانوں نے حالیہ جنگ کے دوران وزیر خارجہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ان کا تعلق حماس سے ہے۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اسے اس معاملے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔ شین بیت کے مطابق ملزموں نے آر پی جی خریدنے اور وزیر خارجہ کو ان کے گھر کے قریب نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا اور انہوں نے انکے قافلے کی جاسوسی بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کو قتل کرنے کے منصوبے کی معلومات ایسے وقت پر جاری کی گئی ہیں، جب اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ شین بیت کے مطابق زیر حراست افراد میں تین، ابراہیم سلیم محمود الزیر، زید سلیم محمود الزیر اور عدنان محمود تسابیح غربِ اردن کے علاقے حرمالہ سے آئے تھے، جو نوکدیم سے تقربیاً ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ابراہیم سلیم محمود الزیر نے مبینہ طور منصوبہ تیار کیا اور اس مقصد کے لیے اپنے بھائی زید، عدنان محمود تسابیح اور بیت الحم کےعلاقے سے حماس کے رکن ابراہیم یوسف السیخ کو بھرتی کیا۔

اسرائیلی ایجنسی کے مطابق ان افراد کو امید تھی کہ وزیرِ خارجہ اویگڈور لیبرمین کو ہلاک کرنے سے اسرائیلی ریاست کو پیغام ملے گا جس سے غزہ میں جنگ بند ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو یروشلم میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، جسکے بعد مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے مقدس مقام حرم الشریف یا ٹیمپل ماؤنٹ کی وجہ سے بھی طرفین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 420919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش