0
Sunday 23 Nov 2014 11:55

آزاد کشمیر کو مقامی اور عالمی سیاحت کا گڑھ بنانا اولین ترجیح ہے، برجیس طاہر

آزاد کشمیر کو مقامی اور عالمی سیاحت کا گڑھ بنانا اولین ترجیح ہے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو منگلا ڈیم ریزنگ پروجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے حل اور منگلا ڈیم سے میرپور شہر کے لیے پانی کی دستیابی کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں سمجھتے۔ جس طرح وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں دلچسپی لیتے ہیں اس سے کہیں زیادہ وہ آزاد کشمیر کے معاملات میں دلچسپی لیتے ہیں۔ آزاد کشمیر کو مقامی اور عالمی سیاحت کا گڑھ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ راولپنڈی سے مظفرآباد ریل لنک سے خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعظم نے مظفرآباد میں جا کر آزاد کشمیر کونسل کی صدارت کی ہو۔ موجودہ وزیراعظم کے دور میں مسلسل دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لیے مظفرآباد تشریف لے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر پھر سے متعارف کروایا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 420972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش