0
Monday 24 Nov 2014 15:17
ہمارا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیگی، آئینی حق دلوائیں گے، عارف واحدی

گلگت بلتستان پاکستان شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیگی، آئینی حق دلوائیں گے، عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی منشور عوام کے سامنے پیش کردینگے، وزیراعظم پیکج کے اعلان سے قبل اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورت کریں، سپپ کے اساتذہ کو فوری مستقل کیا جائے، سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک کی وفود سے گفتگو۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ملک کی شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، یہاں کی عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے، گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دلوائیں گے، اسلامی تحریک پاکستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور انتخابات کا اعلان ہوتے ہی اپنا منشور پیش کردینگے۔ وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان سے متعلقہ پیکج کے اعلان سے قبل اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورت کریں۔

پیر کو گلگت بلتستان کے مختلف عمائدین کے وفود سے ملاقات کے دوران علامہ عارف حسین واحدی نے ملک کی مجموعی امن و امان و سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو کی۔ اس موقع پر عمائدین نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک کو بریفنگ دی ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ جغرافیائی لحاظ سے خطہ اپنی ممتاز حیثیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ انہیں ملک کا پانچواں صوبہ بنا کر آئینی و قانونی حقوق فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور خطے کو ترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ اسے اس کا آئینی حق بھی دلوائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے پیکج کے لئے گلگت کے دورے پر آ رہے ہیں۔ اسلامی تحریک پاکستان اس علاقے کی بڑی سیاسی جماعت ہے نہایت مناسب ہو گا کہ اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورت کے بعد اس پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دینگے اور ان کے حقوق کی صحیح معنوں میں ترجمانی کا حق بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے اسلامی تحریک کے گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ہم اپنے منشور عوام کے سامنے پیش کرینگے اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں اور ہمارا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا سپپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ تمام اساتذہ کو مستقل کروانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
مصنف : ایم صادقی
خبر کا کوڈ : 421194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش