0
Monday 24 Nov 2014 22:00

جے یو پی نیازی پنجاب کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

جے یو پی نیازی پنجاب کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے جے یو پی پنجاب کے عہدیداروں کی نامزدگی کر دی ہے۔ پیر سید ادریس زنجانی سرپرست، پیر سید طاہر سجاد کاظمی کو سینئر نائب صدر جے یو پی نیازی پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر پیر عارف ہزاروی، ڈپٹی چیف آرگنائزر سائیں محسن فقیر چشتی آف کلیام شریف ہوں گے۔ علامہ غلام شبیر فاروقی، پیر توصیف النبی، مفتی عاشق حسین بخاری، پیر محمد اسلم حیدری نائب صدور، علامہ قاری مبشر رسول ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، چودھری غلام نبی جائنٹ سیکرٹری، پیر خلیل اعوان فنانس سیکرٹری، عرفان قادری سیکرٹری اطلاعات، سید رضا حیدر سپریم کونسل پنجاب کے وائس چیرمین نامزد کر دیئے گئے۔ پیر عثمان نوری اور پیر اختر رسول قادری کی مشاورت سے نئے عہدیداروں کے جمعیت سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

جے یو پی نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے تنظیم سازی پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما پاکستان کو اپنا منشور عوام تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے یرغمال بنا لیا ہے۔ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی میں ہے۔ جس کے لئے جمہوری اور آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے قوم کو باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 421259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش