0
Monday 24 Nov 2014 08:36

پاک فوج کے سربراہ تحریک طالبان کے خلاف پرعزم ہیں، جنرل (ر) طلعت مسعود

پاک فوج کے سربراہ تحریک طالبان کے خلاف پرعزم ہیں، جنرل (ر) طلعت مسعود
اسلام ٹائمز۔ معروف دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں، المنار ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیرستان آپریشن بڑی حد تک کامیاب رہا، نوے فیصد علاقہ خالی کرا لیا گیا، اور حکومتی رٹ اور حکمرانی قائم کی چا چکی ہے، اس کے علاوہ دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، آئی ای ڈیز کی فیکٹریاں، گولہ باردو وغیرہ تباہ کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہاں مقیم لوگوں کی دکانیں وغیرہ بھی تباہ ہوئیں، میر علی اور میران شاہ کے شہر برباد ہو گئے ہیں، اور بہت سے لوگ وہاں سے نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیں، نقصان بہت ہوا لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بہت سی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، اس وقت دتہ خیل اور شیوال کا علاقہ کالعدم تنظیموں کے ہاتھ میں ہے، یہ دور افتادہ اور خطرناک پہاڑی علاقے ہیں، یہاں دہشت گردوں کے لئے چھپنا آسان اور فوج کے لئے لڑنا مشکل ہے، سردی کا موسم بھی آرہا ہے، دہشت گرد آپریشن کے باعث افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں، جس انداز میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل پر عزم ہیں بہت مشکل ہے کہ تحریک طالبان پاکستان بچ پائے۔
خبر کا کوڈ : 421103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش