0
Monday 24 Nov 2014 22:09

جماعت اسلامی منور حسن کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کرے، ناصر شیرازی

جماعت اسلامی منور حسن کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کرے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے پاکستان میں جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس حوالے سے واضح کرے کہ آیا منور حسن کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے یا جماعت اسلامی کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر اس طرح کا بیان سامنے آنا کہ جب پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہو اور دوسری جانب عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں سامنے آ رہی ہیں، ایسی صورت میں اس طرح کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سوالوں کے جوابات بھی سامنے آنے چاہیئں۔ آیا کیا اسلامی ریاست جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہو اس میں جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل ہو سکتا ہے اور اگر ہو سکتا ہے تو کس کیخلاف؟ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پہلے جہاد کے نام پر مسلمانوں کا خون بہہ چکا ہے، ملک میں مسیحی برادری تک محفوظ نہیں، جس ملک میں جھوٹی ایف آئی آرز کٹتی ہوں جہاں مذہبی جنونیت عروج پر ہو، جہاں ایک پولیس افسر تھانہ میں ہی ایک ملزم کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیتا ہو، وہاں اس طرح کے بیانات ملک کو ایک نئے بحران میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 421261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش