0
Tuesday 25 Nov 2014 01:43
مصنوعی وزیراعظم کو ہمارے جلسوں میں عوام دیکھ کر خوف آتا ہے

جیل میں ڈالا جائے یا اشتہاری قرار دیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

جیل میں ڈالا جائے یا اشتہاری قرار دیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سوچ لیا ہے کہ ہمیں چاہے جیل میں ڈالا جائے یا اشتہاری قرار دیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں جمہوریت کا درس دینے والے نواز شریف نے خود سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے شرکاء سے اپنے تازہ خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف ہم سے مذاکرات کر رہی ہے دوسری طرف اسلام آباد بند کر رہی ہے۔ مسلسل 104 دن سے تحریک انصاف دھرنے میں بیٹھی ہے، ہم نے لاکھوں کے جلسے کئے اور پرامن رہے کیونکہ آئین اور قانون مجھے پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ انصاف نہیں ملا اس وجہ سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور ہمارے پرامن احتجاج کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا جس ملزم کو دنیا کی جیل میں جگہ نہ ملے وہ وزیراعظم بن گیا، کوئی یہ بتا دے کہ اسحاق ڈار کیسے ارب پتی بن گئے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان میں ٹیکس نہیں دیتے برطانیہ کے سب سے بڑے ٹیکس دھندہ ہیں، مصنوعی وزیراعظم کو ہمارے جلسوں میں عوام دیکھ کر خوف آتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پشاور میں ایک جلسہ کرکے دکھا دو، بھرپور تعاون کریں گے، مجھے یقین ہے کہ نواز شریف پنجاب کے کسی ایک شہر میں بھی جلسہ نہیں کرسکتے۔ نواز شریف اور چوہدری نثار جو حرکتیں کر رہے ہیں انہیں مہنگی پڑیں گی، پرامن احتجاج میں کوئی بھی انتشار ہوا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اس بار تحریک انصاف کے نوجوان بھیڑ بکری نہیں بنیں گے۔ تحریک انصاف بڑی دیر سے کہہ رہی تھی کہ نواز، زرداری نورا کشتی کر رہے ہیں، نواز شریف اور زرداری ایک دوسرے کی کرپشن چھپاتے ہیں، جب تک مجرم کو سزا نہیں ملے گی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 421302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش