0
Thursday 27 Nov 2014 20:36

ہند و پاک مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کئے جاسکتے ہیں، عمر عبداللہ، مفتی سعید

ہند و پاک مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کئے جاسکتے ہیں، عمر عبداللہ، مفتی سعید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان او ر ہندوستان کے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متعدد جنگیں ہوئیں لیکن مسائل حل نہ کیے جاسکے، انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے ادوار میں بھی بات چیت کا سلسلہ چلتا رہا جو جاری رہنا چاہیے، ایک صحافی کے اس سوال کہ نریندر مودی کی کارکردگی کیسی ہے ، عمر عبداللہ نے کہا کہ کارکردگی جانچنے کے لیے چھ ماہ کافی نہیں ہوتے اس کے لئے مزید وقت درکار ہے، در ایں اثناء جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید نے مینڈیر، سرنکوٹ اور پونچھ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے پاس سب سے بڑا چیلنج جموں و کشمیر کے حساس مسئلے سے نمٹنا اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 421680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش