0
Thursday 27 Nov 2014 20:13

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں شامل ہونے سے معذرت کرلی

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں شامل ہونے سے معذرت کرلی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 30 نومبر کے جلسے میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق جلسے میں شامل ہونے کی دعوت عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کی ایک ٹیم کو ایک ہوٹل میں ملاقات کے دوران دی تھی جس کی قیادت سینیٹر بابر خان غوری کررہے تھے۔ متحدہ کے رہنماؤں نے شیخ رشید کو بتایا کہ پارٹی ابھی کسی جلسے کا حصہ نہیں بن سکتی اور رابطہ کمیٹی مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
صحافی : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 421757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش