0
Thursday 27 Nov 2014 21:22

وفاقی و صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیم کو اہل سنت کا نام استعمال کرنے سے روکیں، ثروت اعجاز قادری

وفاقی و صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیم کو اہل سنت کا نام استعمال کرنے سے روکیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کے حقوق کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے، اہلسنت کا استحصال کرنے والوں کو اپنے شعور سے نشان عبرت بنا دیں گے، کارکنان علماء و مشائخ عظام سے رابطے تیز کردیں تحریک کے پیغام کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچائیں، جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا جائیگا، نصاب تعلیم میں حقیقی ہیروز کی جگہ کانگریسی ملاؤں کو سازش کے تحت ہیرو بناکر اہل سنت کا استحصال کیا گیا، مزارات سے متصل مساجدوں میں ان لوگوں کا امام و خطیب بنایا گیا جو مزارات اولیاء کے منکر ہیں، محکمہ اوقاف اپنا قبلہ درست کرلے اہلسنت کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے، وفاقی و صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیم کو اہلسنت کا نام استعمال کرنے سے روکیں، اس سے ملک کی اکثریت عوام کی دل آزاری ہو رہی ہے، یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے اہلسنت نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور اس راہ میں ہماری دو اعلیٰ قیادتوں کو بھی دہشتگردوں نے شہید کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء ومشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت کا 71ء والا عروج واپس لانے کیلئے علماء و مشائخ کو مدارس اور خانقاہوں سے نکل کر عملی جدوجہد کرنی ہوگی، کالعدم جہادی قوتوں نے ملک کو دہشتگردی کے ذریعے انتشار میں مبتلا کیا ہوا ہے، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا اور آج یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، کراچی میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا ہاتھ سامنے آیا ہے، عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے محب وطن قوتوں کو آگے آنا ہوگا، ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے، اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔
صحافی : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 421785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش