0
Friday 28 Nov 2014 22:41

عمران خان جعل سازی اور بددیاتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سعد رفیق

عمران خان جعل سازی اور بددیاتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان جعل ساز انسان ہیں، وہ بددیانتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اپنی باتوں سے نفرتوں کے بیج بوتے ہیں، تحریک انصاف کی ناکامی کے سب سے بڑے ذمے دار عمران خان ہیں۔ تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ فروخت کئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے، عمران خان اعداد و شمار کو چیلنج اور مسترد کرتے ہیں، عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس صاحبان نے سیشن ججز کو آر اوز منتخب کیا، وزیراعظم کا خواب چکنا چور ہونے پر عمران خان کو سب دشمن نظر آتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر عمران خان نے اعتماد کا اظہار کیا تھا، ابھی تک عمران خان نے کسی ریٹرننگ افسر کیخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا، انوکھے لاڈلے عمران خان نے ضد کی کہ جوڈیشل افسران انتخابات کرائینگے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق بننے والی حکومت پر عمران سمیت تمام جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا، جن حلقوں میں دھاندلی کا عمران خان رونا رو رہے ہیں اس کی کوئی ویڈیو یا تصویر کیوں پیش نہیں کرتے، اور وہ سب حلقے الیکشن ٹربیونل میں کھلے ہوئے ہیں۔ اگر 4 میں سے 3 حلقوں میں غنڈہ گردی تھی تو سیکیورٹی فورسزکو شکایت کیوں نہیں کی۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ 1970ء سے لیکر اب تک اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں، عمران خان نے ہمارے حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز کی بات کی، جہاں تحریک انصاف والے جیتیں ہیں کیا وہاں اضافی بیلٹ پیپرز کی بات مانیں گے؟، عمران خان نے ووٹنگ والے دن چیلنج ووٹ کا اختیار کیوں استعمال نہیں کیا؟، عمران خان کو سیاست نہیں آتی تو اس میں ہمارا کیا گناہ ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بھی عمران خان نے نفرت کے تمام ہتھیار استعمال کیے۔
خبر کا کوڈ : 421970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش