0
Sunday 30 Nov 2014 20:38

وزیراعظم نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، عمران خان

وزیراعظم نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، میرے خلاف عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہاری مہم شروع کی گئی ہے، عوام آگے بڑھیں منزل اب قریب ہے۔ اتوار کے روز عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور 3 کروڑ روپے یومیہ کی لاگت سے میرے خلاف اشتہاری مہم شروع کردی ہے جوکہ غریب عوام کے پیسے سے شروع کی گئی ہے، انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھو کہ منزل اب قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 422339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش