0
Sunday 30 Nov 2014 18:20

عمران خان کے منصوبہ کار وہی ہیں جو مشرف کو لے ڈوبے ہیں، پرویز رشید

عمران خان کے منصوبہ کار وہی ہیں جو مشرف کو لے ڈوبے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، آج دھرنوں اور جلسوں سے بھی دور ہٹنا شروع ہوجائیں گے۔ عمران خان کے منصوبہ کار وہی ہیں جن کے منصوبے مشرف کو لے ڈوبے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سمجھ میں آگیا ہے کہ پارلیمنٹ ہی مسائل حل کرنے کا واحد راستہ ہے، دھرنا آئین اور پارلیمنٹ کیخلاف ہے، عمران جلسہ کرکے اپنا شوق پورا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھ چکے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن ایک بااختیار کمیشن ہوتا ہے اس پر کوئی اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو شریفانہ رویہ اختیار کریں۔ اگر عمران خان جوڈیشل کے ججز کو گالیاں دینگے تو کیسے تحقیقات ہونگی۔ عمران خان مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے حل کریں تو اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں، گالیاں اور الزامات ہمیں جھکا نہیں سکتے، عمران خان بگاڑ پیدا کرکے جمہوریت کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے منصوبہ کار وہی ہیں جن کے منصوبے مشرف کو لے ڈوبے۔
خبر کا کوڈ : 422331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش