0
Tuesday 2 Dec 2014 12:53

آئی ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس5,6,7 دسمبر کو لاہور میں ہو گا

آئی ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس5,6,7 دسمبر کو لاہور میں ہو گا
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تقی حسن کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے نئے تنظیمی سال کے کا پہلا اجلاس عاملہ 5 دسمبر کو مرکزی صدر تہور حیدری نے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس تین روز جاری رہے گا۔ مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ سال کے پہلے اجلاس عاملہ میں سالانہ پروگرام اور کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن شرکت کریں گے اور آئی ایس او مرکز تین ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دے گا جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث ہو گی۔ مرکزی کابینہ کی منظوری کے علاوہ دوسرے اجلاس عاملہ کے مقام و تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔ یاد رہے مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی ٰ اختیاراتی ادارہ ہے جس کے ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان ارکان ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 422690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش