0
Sunday 7 Dec 2014 14:53

سندھ کے بے حس حکمرانوں نے سندھ کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا رکھا ہے، بابر غوری

سندھ کے بے حس حکمرانوں نے سندھ کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا رکھا ہے، بابر غوری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سینیٹر بابر خان غوری نے غازی صلاح الدین نے ایک عام شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ادا کی مگر انتظامیہ اور سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سندھ حکومت کی بے حسی اور نااہلی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ماروائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے اگر صوبائی اور وفاقی حکومت میں کوئی مک مکا ہے تو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں، انہیں سندھ کی نازک صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئیے، ہم وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضیاء الدین شہیدکے قاتلوں سمیت ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرائیں اور کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 423970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش