0
Sunday 7 Dec 2014 19:10

جوڈیشل کمیشن کے بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں، پرویز رشید

جوڈیشل کمیشن کے بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد کی سیاست کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ ملک میں ہونے والے عام انتخابات پچاس ہزار غیر ملکی مبصرین کے ساتھ ساتھ میڈیا کی موجودگی میں ہوئے، جنہیں شفاف قرار دیا گیا۔ عمران خان کچھ عرصہ قبل مطالبہ کر رہے تھے کہ حلقے کھولے جائیں، اب ان کا نیا مطالبہ ہے کہ تھیلے کھولے جائیں، لیکن عمران خان نے یہ کہہ کر کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بھی نہیں مانیں گے، اپنے تھیلے میں موجود بلی خود ہی دکھا دی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے اگر عمران خان کی مرضی کا فیصلہ نہ دیا تو وہ اس جوڈیشل کمیشن کو بھی نہیں مانیں گے، حالانکہ الیکشن ٹریبیونل اور عدالتیں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 424021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش