0
Monday 8 Dec 2014 21:58

وزیراعظم بہت جلد ڈی آئی خان کا دورہ کرینگے، ظفر اقبال جھگڑا

وزیراعظم بہت جلد ڈی آئی خان کا دورہ کرینگے، ظفر اقبال جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے کارکنوں کے تحفظات دور کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت تحریک استقلال خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی چیئرمین پیر عبدالوحید زکوڑی شریف کر رہے تھے۔ ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بہت جلد ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرینگے اور اس دورے کے دوران وہ متعدد عوامی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر عبدالوحید زکوڑی نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔ مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں کو اعتماد میں لیکر ان کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے ڈیرہ میں ترقیاتی منصوبوں چشمہ لفٹ کینال، ٹانک زام، چودہوان، درابن، زرکنی زام ڈیم، سیوریج سسٹم کی درستگی و دیگر منصوبوں سے متعلق وزیراعظم تک پہنچانے کیلئے ظفر اقبال جھگڑا کو ایک تحریری درخواست بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 424317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش