0
Tuesday 9 Dec 2014 22:48

وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹھوکر کھائے بغیر عقل نہیں آتی ہے، مفتی محمد نعیم

وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹھوکر کھائے بغیر عقل نہیں آتی ہے، مفتی محمد نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فیصل آبادمیں پیدا شدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک ایک مرتبہ پھر سن 77 والے حالات کی طرف لوٹ رہا ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹھوکر کھائے بغیر عقل نہیں آتی ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور سیاستدانوں نے ہر دور میں عوام کے دلوں میں نفرتوں کے بیج بوئے ہیں، ماضی میں بھٹو اور مجیب کی ہٹ دھرمی اور ملک دشمن رویے کے باعث ملک کو دولخت ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ ناگفتہ بہہ حالات میں بھی حکمران انہی غلطیوں کو دہرا رہے ہیں، ایک طرف ملک چاروں اطراف سے دہشت گردی کا شکار ہے تو دوسری طرف غریب عوام کی مہنگائی بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کے باعث زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہیں جبکہ سیاستدان اپنے مفادات کیلئے قوم کو آپس میں لڑانے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 424582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش