0
Wednesday 10 Dec 2014 21:46

حکومت سے مذاکرات کے دوران بھی احتجاج جاری رہیگا، شیریں مزاری

حکومت سے مذاکرات کے دوران بھی احتجاج جاری رہیگا، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت کی جانب سے مزاکرات کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کا موقف بڑا واضح ہے کہ حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن قائم کرے، اور مذاکرات کرے۔ جب تک حکومت ہمارے بنیادی مطالبات تسلیم نہیں کرلیتی، ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو ملک میں فروغ دیا جائے اور پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام قائم کیا جائے، تاکہ ملک ترقی کرسکے۔ 

خبر کا کوڈ : 424811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش