0
Thursday 11 Dec 2014 22:45

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا، سراج الحق

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا، اگر اس بار بھی مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ عوام تک جائے گا، عوام ملک میں چار ماہ سے جاری بحران کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں، جماعت اسلامی اس ملک کے غریب اور مظلوم لوگوں کی آواز بنے گی، 25 دسمبر کو کراچی میں پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک استقبالیہ پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کا جتنی جلد ممکن ہو خاتمہ ہونا چاہئے، حکومت اور پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کی بحالی اور کمیٹیوں کا قیام انتہائی مثبت پیشرفت ہے، فریقین کو موقع کو غنیمت جانتے ہوئے تمام خدشات اور تحفظات کو پس پشت ڈال کرمذاکرات کی میز پر بیٹھ جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 425065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش