0
Monday 15 Dec 2014 23:07

عمران خان کے ٹائیگرز عوام کے لئے بھیڑئیے ہیں، پرویز رشید

عمران خان کے ٹائیگرز عوام کے لئے بھیڑئیے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چار افراد عمران خان کے اجتجاج کی نظر ہو گئے۔ پی ٹی آئی والوں نے ایمبولینسز اور میڈیا کو راستہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان بنی گالہ سے نکلتے ہی لاشوں پر قدم رکھنا شروع کر دیتے ہیں، عمران خان نے ماضی کی طرح آج بھی وعدے کی خلاف ورزی کی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے آج لاہور میں ایمبولینسز کا راستہ روکا، تحریک انصاف نے خواتین صحافیوں کو بھی نہیں بخشا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان کے ٹائیگرز عوام کے لئے بھیڑئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہلاکتوں کا حساب عمران خان کو دنیا و آخرت میں دینا ہوگا۔ پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملوں میں بھی لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے۔ عمران خان کے مقابلے میں پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا یہ وہ نیا پاکستان ہے جو تحریک انصاف بنانا چاہتی ہے جو کچھ فیصل آباد اور لاہور میں ہوا اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، احتجاج کے دوران جان بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔ عمران خان نے آج لاہور میں تحریک انصاف اور عوام کا مقابلہ کروایا، فیصلہ عوام کی پسند اور ناپسند پر ہونا چاہیئے، لاہور میں آج سب سے زیادہ نعرہ گو عمران گو کا لگا ہے۔ عمران خان کا پلان سی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کو لاہور میں فری ہینڈ دیا تھا مگر ہم سیاست سے عمران خان کا مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جہاں ایمبولینسز کو گزرنے کی جگہ نہیں دی وہیں پر انہوں نے خواتین صحافیوں کو بھی نہیں بخشا۔
خبر کا کوڈ : 425897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش