0
Wednesday 17 Dec 2014 16:15

دہشت گردوں کے مددگاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے، سنی تحریک

دہشت گردوں کے مددگاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سُنی تحریک ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی نے کہا کہ دہشت گردوں نے بیگناہ طالب علموں پر حملہ کر کے علم دشمنی اور درندگی کا ثبوت دیا ہے۔ انتہا پسند علم دشمنوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔ سانحۂ پشاور کے اصل ذمہ دار طالبان کے حامی اور ہمدرد مذہبی و سیاسی راہنما ہیں۔ اب پانی سر سے گزرنے لگا ہے اس لیے حکومت ملک بھر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور پناہ گاہیں مسمار کریں اور دہشت گردوں کے مددگاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے۔ راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب میں رہنما سنی تحریک کا کہنا تھا کہ قوم طالبان کی حامی مذہبی جماعتوں کا بائیکاٹ کرے۔ دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے اپنی سوچیں تبدیل کریں۔ دہشت گرد کرائے کے قاتل، موت کے سوداگر اور نفرت کے بیوپاری ہیں، ماؤں کی گودیں اجاڑنے والے اﷲ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ ملک عبدالرؤف نے کہا کہ آرمی سکول کے نہتے بچوں پر حملہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اب ان دہشت گروں میں پاک فوج کے جوانوں سے لڑنے کی ہمت جواب دے چکی ہے اسی لیے معصوم بچوں پر حملے کر کے اپنی بزدلی ظاہر کر رہے ہیں۔ آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 426275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش