0
Thursday 18 Dec 2014 09:52

پشاور کےشرمناک واقعے سے ہر انسان کا دل لرز اٹھا، مفتی عثمانی

پشاور کےشرمناک واقعے سے ہر انسان کا دل لرز اٹھا، مفتی عثمانی
اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی نے کہا ہے کہ پشاور میں اسکول پر دہشت گردی کرنے والے طالبان نہیں ظالمان اور دہشت گرد ہیں۔ دارالعلوم کراچی سے جاری ایک بیان میں مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے اساتذہ اور مفتیان کرام نے سانحہ پشاور پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کےشرمناک واقعے سے ہر انسان کا دل لرز اٹھا بلکہ سچی بات یہ ہے کہ پوری قوم کے اوپر ایک بہت بڑا دھبّا لگ گیا۔ جن لوگوں نے یہ حرکت کی وہ درحقیقت طالبان نہیں ہیں، ظالمان ہیں، یہ دہشت گرد ہیں جو نہ جانے کس کے اشارے پر مسلمانوں کے خلاف تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی نے کہا کہ کوئی قوم جس میں ذرا بھی انسانیت ہو وہ معصوم بچوں پر اپنی بہادری نہیں جتاتی ۔ اللہ تعالیٰ ان دہشت گردوں کا خاتمہ فرمائے۔ یہ پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور تمام قومی ادارےاس بات پر متفق ہو جائیں کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے سکے۔
خبر کا کوڈ : 426477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش