0
Thursday 18 Dec 2014 13:20

پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ دراصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے، ایم ڈبلیو ایم کراچی

پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ دراصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے، ایم ڈبلیو ایم کراچی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ بھر میں اور کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج اور چراغاں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ، حیدرآباد، سکھر، ماتلی، خیرپور ناتھن شاہ، دادو، ٹنڈو محمد خان سمیت کراچی میں جعفر طیار سوسائٹی، راشد منہاس روڈ اور نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ و چراغاں کیا گیا۔ احتجاج مظاہروں سے علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مختار امامی، مولانانشان حیدر، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، سید رضا جلالوی، احسن عباس رضوی،عالم کربلائی اور آصف صفوی سمیت دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماو¿ںنے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،پشاور میں ہونے والے ظلم و بربریت پر انسانیت بھی شرماگئی ہے، اس سنگین سانحے نے عالمی سطح پر اسلام ، پاکستان اورمسلمان کا چہرہ داغ دار کیا، پشاور اسکول پر حملے میں وہی سوچ ،نظریہ اور کردار ملوث ہے جو چودہ سوسا ل قبل کربلا میں موجود تھا، معصوم ، نہتے اور بے قصور بچوں پر حملوں کی ابتدا میدان کربلا سے ہوئی، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کا بچوں کا نہ تو کوئی سیاسی و مذہبی شناخت نہیں تھی، ان کی شناخت حسینی اور ان کے قاتلو ں کی شناخت یزیدی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماو¿ں نے کہا کہ حکومت پر سے عوام کا اعتبار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کا اگر خدا کے بعد کسی پر بھروسہ اور تحفظ کی امید ہے تو وہ فقط پاک فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ در اصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے،شہید ہونےوالے بچے پاکستان کا مستقبل اور معمار تھے۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام و پاکستان امت مسلمہ میں جہالت کے قائل ہیں، اس سانحے میں شہیدہونے والے اساتذہ کا جرم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے نور کا پھیلاو¿ تھا۔ رہنماوں نے نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیزاور اس کے غیرت مند بیٹوں کے خون سے آلود چہروں کا بے نقاب کیا جائے، اور جلد از جلد سر عام ان سفاک دہشت گردوں کو سر عام اسی انداز میں واصل جہنم کیا جائے جیسے انہوں نے معصوم بچوں اور بیگناہ شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 426527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش