0
Friday 19 Dec 2014 18:59

دیامیر بھاشہ ڈیم پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ بحران کے حل کیلے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، شیر جہان میر

دیامیر بھاشہ ڈیم پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ بحران کے حل کیلے  سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، شیر جہان میر
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہان میر نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشہ ڈیم پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ کے بحران کے حل کیلے ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔ دیامیر بھاشہ ڈیم متاثرین کے مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہان میر نے اسلام آباد میں دیامیر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر، وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف شریک تھے۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ متاثرین ڈیم کو معاوضوں کے حوالے سے تحفظات کو جلد کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں متاثرین دیامیر بھاشہ ڈیم کے معاوضوں کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی 15 دنوں میں متاثرین ڈیم کی مشاورت سے معاوضوں کے حوالے سے اپنی سفارشات مکمل کریگی تاکہ معاوضوں کے حوالے سے تحفظات کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ بعد ازیں نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہان میر نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے پاسکو کی جانب سے گلگت بلتستان کے لئے گندم کی ترسیل کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا نگران وزیراعلٰی نے کہا کہ گندم کی ترسیل رکنے سے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں عوام کو گندم کے حوالے سے مسائل درپیش آنے کا خدشہ ہوسکتا ہے لہذٰ گندم کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 426798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش