0
Saturday 20 Dec 2014 11:37

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈورن حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈورن حملے میں 4 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 426922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش