0
Monday 22 Dec 2014 20:45

دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہی قوم کی ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی

دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہی قوم کی ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔ چیلنجز نئے نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کمزوریاں دور کرنے کے لیے اصلاحات نافذ کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فرنٹیئر ہائوس اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش میں مشکلات، گواہوں کے حوالے سے تحفظات، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تربیت، انہیں جدید اسلحہ و آلات سے لیس کرنے کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں اصل بات عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ1965ء کی طرح ایک بار پھر پوری قوم یکسو ہوئی ہے اس جذبہ زندہ رہنا چاہیے پوری قوم کا اب یہی عزم ہے کہ اس مسئلے کو ترجیح اول ملنی چاہیے اور تمام وسائل دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے بروکار لانے چاہیں حکومت مالی وسائل سے گنجائش نکال سکتی ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں نصف ہونے پر پاکستان کا تیل کا ساڑھے پندرہ ارب ڈالر کا بل بھی کئی ارب ڈالر کم ہو گیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہی قوم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سرمایہ کاری کے لیے دہشت گردی سے پاک سازگار ماحول ناگزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اصل معاملہ عدالتی کمیشن کا قیام اور اس کے کام کا آغاز ہے۔ حکومت ماحول بنائے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سازگار ماحول میں پاکستان تحریک انصاف اور حکومت ایک ہی نشست میں معاملات طے کر سکتی ہیں۔ حکومتی ترجمان بھی اسی قسم کا بیان دے چکے ہیں اب یہ حکومتی رویے پر ہے کہ وہ ماحول سازگار بنائے تا کہ معاملات میں پیش رفت ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 427489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش