0
Wednesday 31 Dec 2014 16:37

خیبر پختونخوا کے ۳ لاپتہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

خیبر پختونخوا کے ۳ لاپتہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا سے گزشتہ روز لاپتہ پونے والے چار پولیس اہلکاروں میں سے تین کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سینیئر پولیس افسر آصف اقبال کے حوالے سے بتایا ہے کہ وادی سوات کے قریب واقع ضلع مالاکنڈ کے پہاڑی علاقے ایلم میں عسکریت پسندوں نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے بعد ایک سرچ آپریشن کیا گیا۔ آصف اقبال کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چار پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ ایک پولیس افسر زخمی حالت میں تھا۔ یاد رہے کہ ۸ دسمبر کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے بونیر میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ سال ۲۰۰۹ میں وادی سوات میں ملا فضل اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی جماعت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تیس ہزار فوجی دستے تعینات کیے گئے تھے۔ اس علاقے میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد ۲۰۰۹ کے آخر میں فضل اللہ افغانستان کے صوبہ نورستان فرار ہوگئے، جہاں وہ اب بھی مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 429470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش