0
Sunday 4 Jan 2015 23:49

چھ ماہ میں بلتستان کو ملک کا مثالی ڈویژن بنایا جائے گا، کمشنر بلتستان ڈویژن

چھ ماہ میں بلتستان کو ملک کا مثالی ڈویژن بنایا جائے گا، کمشنر بلتستان ڈویژن
اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن محمد افسر خان نے کہا ہے کہ بلتستان کو ملک کا مثالی ڈویژن بنایا جائے گا۔  3سالہ سروس کا نچوڑ سروس کے بقیہ گیارہ مہینوں میں بلتستان کی ترقی پر استعمال میں لاوں گا۔ یہ بات کمشنر بلتستان ڈویژن ملک محمد آفسر نے اسکردو میں ڈویژنل حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام محکمے اپنے محکموں کی ترقی کیلئے ایکشن پلان جنوری کے تین ہفتوں میں تیار کر کے دیں۔ جنوری کے آخری ہفتے میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ فروری میں سکیموں کے قانونی تقاضے پورے ہونگے اور یکم مارچ سے کام ہوگا۔ اگست میں ان کے ثمرات سامنے کرنا ہوگا اس مقصد کیلئے تمام محکمے اپنی اچھی ٹیم تشکیل دے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام محکموں میں موجود منظور شدہ خالی آسامیوں کو فوری مشتہر کیا جائے اور میرٹ پر تقرریاں کی جائیں۔ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرئے کوئی دباؤ آئے تو میری طرف فاروڈ کرے۔ محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ڈاکٹرز وہاں ڈیوٹی دینگے جہاں کی تقرری ہے۔ سکولوں کی پہلی سہ ماہی اور دوسری سہ ماہی کے رزلٹ کمشنر کو بھیجی جائے اچھا رزلٹ نہ دینے والے اساتذہ کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ جو ملازمین تجارت یا سیاست کرنا چاہے ان کیلئے سرکار میں جگہ نہیں وہ استعفٰی دے دے۔
خبر کا کوڈ : 430337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش