0
Sunday 4 Jan 2015 23:16

گلگت، گرلز گائیڈز اور بوائے اسکاوٹس کیلئے ابتدائی طبی امداد کا تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر

گلگت، گرلز گائیڈز اور بوائے اسکاوٹس کیلئے ابتدائی طبی امداد کا تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر
اسلام ٹائمز۔ آغا خان لوکل کونسل کے ذیلی ادارے کمیونیکشن اینڈ پبلکیشن اور ہیلتھ بورڈ کے مشترکہ تعاون سے گرلز گائیڈ اور بوائے اسکاوٹس کے لئے تین روزہ ابتدائی طبعی امداد کا تربیتی ورکشاپ اختتامپذیر ہوا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن ہلال احمر کے فسٹ ایڈ کواڈینیٹر عزیز علی نے کہا کہ آئے روز سے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے حادثات کو کم کرنے کے لئے کمیونٹی اور خاص کر معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد کو تربیت یافتہ ہونے کی ضرورت ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں شعور و آگاہی نہ ہونے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کمیونٹی کو ایسے موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ چیئرمین کمیونیکشن اینڈ پبلکیشن گری خان نے کہا کہ امید ہے کہ اسکاوٹس اور گرلز گائیڈ ایسے موقع سے فائدہ اُٹھا کر اپنے محلے، گاؤں اور گھر میں حادثات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سائنس نے جتنی ہماری زندگی آسان کی ہے اتنے ہمارے زندگی خطر ے میں بھی ہے۔ افراد فسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کر کے انسانی جان بچانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس تین روزہ ورکشاپ میں شرکاء کو آگ سے بچنے، ٹریفک حادثے سے بچنے، دیگر حادثات سے بچاؤ کے عملی طریقے بتائیں گئے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں نے شرکاء ورکشاپ میں اسناد تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 430327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش