0
Monday 5 Jan 2015 03:19

زرداری نے گلے شکوے دور کر دیئے، پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، مخدوم امین فہیم

زرداری نے گلے شکوے دور کر دیئے، پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، مخدوم امین فہیم
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ان کا پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وزراء کو مکمل اختیارات دیئے جائیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرادری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مخدوم امین فہیم، شیری رحمان، وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر رضا ربانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مخدوم امین فہیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارٹی موقف کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی سندھ کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا رہی، تاہم سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وزراء کو مکمل اختیارات دے دیئے جائیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مخدوم امین فہیم کے گلے شکوے دور کر دیئے۔ امین فہیم نے وزیراعلٰی سندھ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کی یقین دہانی کرا دی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماء مخدوم امین فہیم نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم نے تحفظات سے آگاہ کیا اور پارٹی اور حکومت میں غیر متعلقہ افراد کی دخل انداری بند کرنے اور وزراء کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے اقدامات کی یقین دہانی پر مخدوم امین فہیم نے وزیراعلٰی سندھ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 430375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش