0
Tuesday 6 Jan 2015 17:53

شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اسکی قربانی پر فخر ہے، تہور حیدری

شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اسکی قربانی پر فخر ہے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں شہید اعتزاز کی پہلی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اعتزاز کی قربانی پر فخر ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد قوم میں یہ احساس پیدا ہوا کہ شہید اعتزاز کی قربانی کتنی بڑی تھی۔ تہور حیدری نے کہا کہ اعتزاز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سینکڑوں معصوم بچوں کی جان بچا کر قربانی کی بینظیر مثال قائم کر دی۔ شہید اعتزاز نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو شخص ملک و قوم سے محبت رکھتا ہے، اسے ایسا ہی کردار اد اکرنا چاہئے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہید اعتزاز نے یہ ثابت کر دیا کہ مکتب اہلبیت کے ماننے والے ہی انسانیت کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 430758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش