0
Thursday 8 Jan 2015 09:46

دہشت گرد اکرام لاہوری کی پھانسی روک دی گئی

دہشت گرد اکرام لاہوری کی پھانسی روک دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انتہائی خطرناک دہشت گرد اکرام الحق المعروف اکرام لاہوری کی پھانسی وقتی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ مجسٹریٹ کے سامنے مدعی مقدمہ الطاف حسین قریشی اور مقتول کی والدہ گلزار فاطمہ اور بھائی مختار شاہ کو کوٹ لکھپت جیل میں مجسٹریٹ عمران اسحاق کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے صلح نامہ دے کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ بیان ریکارڈ ہونے پر مجسٹریٹ نے پھانسی کا عمل روکوا دیا اور کیس کو مزید سماعت کے لئے ٹرائل کورٹ بھجوا دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت ٹرائل کورٹ کرے گی۔ یاد رہے کہ اکرام لاہوری 170 افراد کے قتل میں ملوث ہے اور متعدد امام بارگاہوں اور اہم شخصیات کے قتل پر اسے سزا ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 431081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش